انتقال سے 4 روز پہلے عامر لیاقت نے دانیہ کو کیا میسچ کیا تھا؟

ہماری ویب  |  Jul 26, 2022

عامر لیاقت جو سب کی پسندیدہ شخصیت تھے اب وہ دنیا میں تو نہیں رہے مگر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان کی موت سے 4 دن پہلے کی بات چیت شیئر کر دی ہے۔

اس میسج میں دانیہ کو کسی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے کا کہہ رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی بیوی سے محبت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

مزید یہ کہ دانیہ ملک نے اس میسج کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر سے لیا اور انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت کا اخری میسج۔ دوسری طرف گزشتہ روز بھی دانیہ نے انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز شیئر کیں تھیں جن میں انہوں نے کہا کہ جب کہہ نہیں سکتی تو رو لیتی ہوں کیونکہ وہ رب سب جانتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ خود دوسروں کو خود سے بہتر سمجھو ہو سکتا ہے وہ اللہ کی نظر میں تم سے بہتر ہو۔

خیال رہے کہ مشہور میزبان عامر لیاقت کا انتقال 9 جون 2022 کو ہوا تھا اور ان کی زندگی میں ہی دانیہ ملک نے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کرنے والی تیسری بیوی دانیہ نے شوہر کی وفات کے بعد اچانک سے یہ انکشاف کر ڈالا کہ ہم ماضی بھلا کر صلح کا ارادہ رکھتے تھے، لہٰذا اب وہ عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More