پوسٹ مارٹم تو ضرور ہوگا.. طلاق آپ کو ہوئی تھی تو عامر سے بچوں کو کیوں الگ کیا؟ پوسٹ مارٹم پر زور دیتی دانیہ نے بشریٰ اقبال پر سنگین الزامات لگا دیے

ہماری ویب  |  Jul 26, 2022

"پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور لازمی ہوگا انشاءاللہ سب سامنے آجائے گا۔ جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ بی بی اور دعا بی بی دونوں سامنے آ گئیں میڈیا کی سپورٹ مانگنے۔ ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ بی بی نہیں آنا چاہتی تھیں میڈیا کے سامنے۔ اب بیٹی کو بھی لے آئیں ہیں مطلب کچھ تو ہے بی بی پوسٹ مارٹم ڈیلے کرواتی جارہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں دلوا رہی ہیں کہ اگر اس پیشی پر آئی تو جان سے جاؤ گی بڑی چالاک عورت ہے یہ خود اب میڈیا سے سپورٹ مانگ رہی ہے بیچاری بننے کی کوشش کر رہی ہے"

یہ سخت ترین الفاظ اور الزامات مرحوم ٹیلی-ویژن میزبان اور قومی اسمبلی کے سابق رکن عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ ان کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال پر عائد کررہی ہیں۔ بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کا پوسٹ مارٹم کروا کے ان کی روح کو اذیت نہیں پہنچانا چاہتے جبکہ دانیہ شاہ کا موقف ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم ہونا ضروری ہے۔ دانیہ نے بشریٰ اقبال کے خلاف مزید لکھا کہ

"بی بی جب ان کا نکاح ہوا آپ جناب ساتھ تھیں؟ ان کا موبائل ہڑپ کر کے اب جھوٹی افواہیں پھیلا رہی ہیں آپ۔ جاتے جاتے وہ معاف کر کے گئے تھے اور میرے پاس سب ثبوت ہیں کہ کیسے بچوں کے نام پر آپ بی بی نے کتنا لوٹا ہے انھیں۔ بڑی آپ کو فکر ان کی عزت کی جب ان کی ویڈیوز لیک ہوئیں تب آپ نے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اب ہوش آرہا ہے؟ دولت نے اندھا جو کیا ہوا ہے لالچی عورت۔ میں صرف پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی ہوں مجھے حق ہے باقی کارروائی بھی میں ضرور کروں گی بعد میں۔ بشریٰ بی بی اس کی موت کی ذمہ دار آپ خود ہیں۔ طلاق آپ کو ہوئی تھی آپ نے بچوں کو کیوں جدا کیا؟ بچوں کو باپ سے اٹیچ رکھتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔ دوسروں پر تہمت لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لو بی بی۔"

واضح رہے کہ یہ تمام باتیں دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ان کے اور عامر لیاقت کی گفتگو بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More