بارشیں تو اس وقت پورے ملک میں جاری ہیں مگر کراچی میں ہونے والی بارش شہریوں کا جینا حرام کر دیتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر طرف سڑکوں ، گلی ، محلوں میں پانی بھر جاتا ہے۔ دوسری طرف بجلی کی بھی آنکھ مچولی لگی رہتی ہے۔
انہی سب صورتحال میں کراچی کے شہری امان اللہ نے بارش کے پانی کا بہت ہی کارآمد حل ڈھونڈ لیا ہے۔ انہوں نے اپنے علاقے کے ایک ویران پاک میں کنویں میں یہ پانی ڈالنا شروع کر دیا ہے ارو اس کام کیلئے انہوں نے 8 انچ کی لائن بھی ان کنوؤں سے اب منسلک کی ہے۔
جس سے ایک طرف تو زمین میں موجود پانی کی سطح بھی بلند ہو گئی اور دوسری طرف پانی کیلئے کیے گئے بور بھی ریچارج ہو گئے۔ آپکو مزید یہ بھی بتاتے چلیں کہ تفصیلات کے مطابق اب ان کنویں میں پانی کی سطح 50 فٹ تک ہو گئی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔