بیٹیوں کی شادی پر لڑکے والوں نے مجھ سے میرا مکان لے لیا ۔۔ دیکھیں باپ نے کیسے بیٹی کا گھر بسانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا؟

ہماری ویب  |  Jul 25, 2022

والد ہمیشہ اولاد کی خوشی کیلئے سب کچھ کر جاتے ہیں ۔ اور آج اس کی جیتی جاگتی مثال ہمارے سامنے ہے۔ آج کل ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر ہر جگہ گردش کر رہا ہے جس میں ایک شخص پریشان حال آدمی سے وجہ پوچھتا ہے کہ کیا ہوا آپ ایسے کیوں بیٹھے ہو۔

تو پہلے تو وہ کہتا ہے کہ کیا کروں جی نوکری ہے نہیں اور مزدوری بھی تھوڑی بہت ملتی ہے اس سے گھر کا گزارا نہیں ہوتا ہے بس پھر بھی اللہ پاک اک شکر ہے جس حال میں رکھے اس کا کرم ہے۔

اتنی بات کرتے ہوئے اس آدمی کی آؤاز لڑکھڑا گئی اور آبدیدہ ہو کر اس نے کہا کہ پریشانیاں تو بہت ہیں میری زندگی میں جناب پر سب سے بڑی پریشانی تو یہ ہے کہ 2 بیٹیوں کی شادی میں نے اپنے بھائی کی طرف کی ہے اور انہوں نے شادی پر مجھ سے میرا مکان لے لیا جو مجھے بیٹیوں کیخاطر دینا پڑا اور اب کرائے کے مکانوں میں دھکے کھا رہا ہوں۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ شخس اس قدر پریشان ہے پھر بھی بات بات پر اللہ پاک اکا شکر ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں اللہ پاک کی زات پاک پر بھروسہ ہے کہ وہ اس شخس کی تکالیف و پریشانیاں جلد ختم کر دے گا۔

آپ کو مزید یہ بھی بتاتے چلیں کہ مذکورہ شخس یہ بھی کہتا ہے کہ بس ابھی تو یہی دعا کرتا ہوں کہ میری بیٹیاں اور دنیا بھر کی بیٹیاں خوش رہیں۔یاد رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں اور ڈھائی ہذار سے زائد لوگ اسے دیکھ بھی چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More