دنیا میں سب سے بڑا پیار و محبت کا رشتہ ماں اور بیٹے کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہںا اپنے بیٹے کا اگر کانٹا بھی چبھ جائے تو چہیخ اٹھتی ہے۔
بالکل کچھ اسی طرح کا آج ہم آپ کے سامنے واقعہ لیکر آئے ہیں جسے سننے کے بعد پتھر سے پتھر دل بھی رونے پر مجبور ہو جائے گا، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔
ہوا کچھ یوں کہ بچہ جسے بس کھانسی، بخار تھا تو گاؤں میں ہی دیکھایا تو انہوں نے شہر کے اسپتال میں بھج دیا جب یہاں یہاں آئے تو انہوں نے بس آکسیجن لگا دی اور کہا کہ آپ انہیں جو اسپتال بتا رہے ہیں وہاں لے جائیے جلدی۔
آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاست بہار کے علاقے جہان آباد کے سرکاری اسپتال کا ہے۔ جہاں ایک باپ 2 سے 3 ایمبولینس والوں سے درخواست کرتا رہا کہ ہمارے ساتھ چلیے بچے کو اسپتال لے جانا ہے لیکن کوئی نہیں گیا اور یوں والدین کے ہاتھوں میں ہی بچے نے دم توڑ دیا۔
اس 3 سالہ بچے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آج بھی گردش کر رہی ہے جس میں ہم یہ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ماں بچے کو گود میں اٹھائے اٹھائے بھاگ رہی ہے تاکہ جلد اسپتال پہنچ جائے مگر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
اس وقت والد پیچھے پیچھے دوسرے بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے، ویڈیو کے ہی آخر میں دیکھایا جاتا ہے کہ ماں ایک جگہ غم کی حالت میں بچے کو گود میں لیے بے انتہا رو رہی ہے۔ یہ واقعہ 2020 کے کورونا لاک ڈاؤن کا ہے۔