چند سال پہلے تیز بارش کی وجہ سے کراچی کا برا حال ہونے پر بلاول بھٹو نے فرمایا تھا کہ "جب بارش ہوتا ہے تو پانی آتا ہے جب زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے" لگتا ہے اس سال بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ کراچی کے ایک شہری نے ایسی ویڈیو بنائی ہے جس میں چولہا جلاتے ہوئے ان کی سوئی گیس کی پائپ لائن سے بھی بارش کا پانی آرہا ہے۔ ویڈیو دیکھیے
پچھلے 2 دن مسلسل ہونے والی بارش نے شہر کا نقشہ ہی بگاڑ دیا ہے۔ اس وقت پورا شہر ہی ڈوبا ہوا ہے یہاں تک کہ شہر کی سب سے بڑی اور اہم شاہراہ، شاہراہ فیصل پر بھی گاڑیاں آدھی سے زیادہ ڈوب چکی ہیں۔
شہری حکومت کی نااہلی جس کا ہرجانہ عوام بھگتنے پر مجبور
اس افسوسناک صورتحال سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور شہری حکومت کے کوئی اقدامات تاحال نظر نہیں آرہے۔ اس سال بھی کئی بار شدید بارشوں کی پیشن گوئی کے باوجود کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے جس کا ثبوت شہر کی موجودہ صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بارش کب تک جاری رہے گی؟
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج بھی کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا البتہ دوپہر کے بعد بارشوں کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اگلا اسپیل کب شروع ہوگا؟
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارش کا اگلا اسپیشل 30 جولائی سے شہر میں داخل ہوگا کو بظاہر کم شدت کا محسوس ہورہا ہے۔