طلاق جرم نہیں بلکہ حق ہے ۔۔ ریحام خان اپنی دوسری شادی سے متعلق بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jul 23, 2022

میڈیا کی معروف شخصیت اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا اپنی دوسری شادی سے متعلق ٹوئٹر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے مشکل وقت کے بارے میں بتایا۔

ریحام خان نے ایک پوسٹ پر اپنی ٹوئٹ کی اور وہ پوسٹ امریکہ میں پاکستان خاتون فوٹوگرافر کے قتل کی تھی جس کا واقعہ دنیا بھر میں پھیلا۔

امریکی شہرشکاگو میں پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے گولی مار کر اسی بندوق سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

اسی واقعے پر ریحام خان نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا اور ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق لکھا کہ مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور مجھے خاندان کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا اور کمیونٹی میں میرا کوئی دوست بھی نہیں تھا۔

ریحام خان نے لکھا کہ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولنگ کے لیے مجھے گالی دینے کا بہانہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوسرے شوہر نے بھی اسے میرے خلاف استعمال کیا۔ طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے۔

خیال رہے ریحام خان کی عمران خان سے دوسری شادی 6 جنوری 2015 میں ہوئی جبہ ختم اکتوبر 2015 کو ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More