وقت بدلتے دیر نہیں لگتی اور انسان اپنے خوابوں کو منٹوں میں حقیقیت بنا لیتا ہے آج یہاں یہ بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا پاکستانی نوجوان بھی ہے جس نے کچھ ہی سالوں میں والدین ااور اپنی خواہش پوری کر لی، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔
یہ ہیں عادل صاحب جنہوں نے اپنی پہلی کمائی سے والدین کو عمرہ کرا ڈالا ، دوسری کمائی سے 12 لاکھ کی بائیک خریدی اور پھر تیسری کمائی سے 5 لاکھ کی ایک اور بائیک بھی خریدی۔ اس کامیابی پر ان کا کہنا ہے کہ یہ سب میں والدین کی دعاؤں سے ہوں آج۔ اور اب تمام دیکھنے والے یہ سوچ رہے ہوں گے ایسا کیسے ممکن ہے۔
تو اس کا راز یہ ہے کہ میں یوٹیوب پر ٹریول وی لاگنگ کرتا ہوں جس سے مجھے اچھی خاصی کمائی ہو جاتی ہے، پہلے پہل تو یہ کام بس یوں ہی شروع کیا تھا پر اب اس میں مزہ آنے لگا ہے تو اور بھی یہ کام کروں گا۔
جہاں تک بات والدین کو عمرہ کروانے کی ہے تو یہ خواہش ہر جوان کی ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین کیلئے کچھ کرے جس سے انہیں خوشی ملے۔
واضح رہے کہ عادل کے اس وقت یوٹیوب چینل پر 42 ہزار لوگ موجود ہیں جو ان کے وی لاگ دیکھتے ہیں اور انہیں پسند بھی کرتے ہیں۔ اس کام پر ان کا کہنا ہے کہ پہلے تو والدین منع کرتے تھے لیکن بڑے بھائی نے ساتھ دیا۔
اور اب تو وہ بھی راضی ہو گئے ہیں، کام کو پسند کرتے ہیں البتہ میں اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں بھی ہاتھ بڑھاتا ہوں۔ خیال رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات آصف جٹ سے اخذ کی ہیں۔