“میں نے اپنی وزارت پاکبازی سے کی۔ جب میں وزیر تھا تو ایک دن بھی بغیر وضو کیے کرسی پر نہیں بیٹھا“
یہ کہنا ہے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا۔ علی محمد خان نے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں جلسہ کرتے ہوئے خطاب کیا کہ مسلمان ہندوستان سے ہجرت کر کے کراچی آئے۔ یہ قائد کا شہر ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں پاکستان کی حفاظت کروں گا۔
الیکشن کمپئین چلانے نہیں آیا۔۔
اپنی کراچی آمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں الیکشن کمین چلانے نہیں آیا بلکہ محبتیں تقسیم کرنے آیا ہوں۔ اس ملک کو بنانے میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ ان کے ساتھ مراد سعید بھی موجود تھے جنھوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے دو قوموں کو ایک دوسرے پر لڑنے پر لگا دیا لیکن یہ کچھ بھی کرلیں قوموں کے درمیان نفرت نہیں پھیلا سکتے۔