آج قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی ہے سری لنکا کا 342 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بھی با آسانی پورا کر لیا۔ اسی جیت پر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ مبارک ہو سب کو، ہم نے لڑکر یہ میچ جیتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ میں پہلے دن سے اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ جس نے ہمیں یہ تاریخی فتح دلوائی۔
مزید یہ کہ ٹیم کو مبارکباد دینے کیلئے انہوں نے فیس بک کا انتخاب کیا اور اپنی ایک تصویر ٹیم کے ہمراہ شیئر کی اور دوسری تصویر میں شاندار کارکردگی پر خاص طور پر یہ الفاظ لکھے جو کہ کسی تحفے سے کم نہیں۔
یاد رہے کہ انہوں نے یہ لکھا کہ ہم ٹیسٹ جیت گئے، ہمیشہ حال میں رہو، اچھا ٹیلنٹ، اور ہم انشاء اللہ تاریخ رقم کریں گے۔
واضح رہے کہ اس جیت میں اہم کردار جہاں تمام کھلاڑیوں نے ادا کیا وہاں ہی سب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ عبداللہ شفیق نے کیا جنہوں نے 408 گیندوں پر 160 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگز میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل ہے۔