بیٹیوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں ۔۔ بیٹوں جیسا ہی سب کچھ بیٹیوں کو بھی ملنا چاہیے، شعیب اختر کا پیغام وائرل

ہماری ویب  |  Jul 20, 2022

شعیب اختر جو پاکستان کی شان ہیں انہیں کون نہیں جانتا اب حال ہی میں انہیں حج کی سعادت نصیب ہوئی ہے جس کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو اب خوب وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں یہ 4 بچیوں کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں گھر میں موجود سیڑھیوں پر کھڑا کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈرنا نہیں۔

دیکھو یہاں سے ایسے اترتے ہیں ان کے ساتھ شعیب اختر خود بی انہی سیڑھیوں سے اترے اور آخر میں کہا کہ اب یہاں سے چھلانگ لگا لو بے شک وہ بچیوں کے ساتھ کھیل رہے تھے مگر انہیں زہنی طور پر مضبوط بھی کر رہے ہیں کہ آپ بھی اس طرح لڑکوں کی طرح اچھل کود کر سکتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جو کیپشن ڈالا وہ عوام کو خوب پسند آیا۔

اس کیپشن کے الفاظ کچھ یوں تھے " پیاری پیاری بیٹیوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں، اور یہ وہ سب کا حق رکھتی ہیں جو ہم بیٹوں کو دیتے ہیں بلکہ یہ ان سے کہیں زیادہ کا حق رکھتی ہیں۔

ان کے اس خوبصورت پیغام کو چند ہی منٹ میں 4 ہزار لوگوں نے پسند کیا جبکہ اب تک اس ویڈیو کو 51 ہزار لوگ دیکھ بھی چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More