اولاد اس دنیا بنانے والے کی سب سے بڑی نعمت ہے یہی وجہ ہے کہ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس انمول نعمت سے اللہ ہمیں بھی جلد نوازے۔ اب پاکستان و کراچی کی مشہور شخصیت ظفر عباس کو اللہ پاک نے بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔
جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری جو کہ ظفر بھائی کے نام سے بھی کراچی میں مشہور ہیں۔ ان کے ادارے کے پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق اس معصوم بچی کا نام سیدہ فاطمہ بتول رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچی اور بچی کی والدہ اللہ پاک کے کرم سے بالکل ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف 10 منٹ میں 8 ہزار سے زائد لوگوں نے اس خبر کو پسند کیا ہے جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگ ظفرعباس کو کمینٹس میں دعائیں بھی دے چکے ہیں۔