کراچی کے نالے یا موت کے کنوئیں۔۔۔کیا آپ جانتے ہیں شہلا رضا کے کتنے بچے نالے میں گر کر جان دے چکے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 19, 2022

دنیا بھر میں بارش رحمت بن کر برستی ہے لیکن اکثر یہ بارش لوگوں کیلئے مشکلات کا سبب بھی بن سکتی ہے جیسے کراچی میں ہر بارش کے بعد شہر کی سڑکیں ڈوبنا اور کھلے نالوں میں گر کر قیمتی جانیں گنوانا معمول بن چکا ہے۔اتوار کے روز شادمان ٹاؤن کے نالے میں دانش نامی شہری، ان کی اہلیہ اور دو بچے موٹر سائیکل سمیت نالے میں بہہ گئے تھے۔

واقعے کے فوری بعد ایدھی رضا کاروں نے موٹر سائیکل سوار دانش اور اس کی تین سالہ بچی کو بچالیا تھا جبکہ اہلیہ کی لاش اور موٹر سائیکل کو بھی جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا تھا لیکن ڈھائی ماہ کے دایان کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا۔

بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث نالہ اور سڑک برابر ہوگئے تھے، نالے کے گرد کوئی حفاظتی دیوار یا چھت موجود نہیں، سڑک پر اندھیرا تھا۔ شبہ ہے کہ بچہ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث آگے نکل گیا ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق نالے کی سرچنگ کے دوران کافی مقدارمیں کچرا بھی نکالا گیا ہے، ایدھی فاونڈیشن کا عملہ متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں اورانہیں ساتھ ساتھ آگاہ کررہا ہے۔

کراچی کے نالوں میں شہریوں کے گرنے کا واقعہ کوئی پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا بلکہ بالکل اسی طرح کا واقعہ آج سے 17سال پہلے موجودہ صوبائی وزیر شہلا رضا کے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔جب عید کے تیسرے دن ایک ایسے ہی حادثے میں شہلا رضا اپنے بچوں سے محروم ہو گئی تھیں۔

شہلا رضا اپنے بچوں کے ساتھ گاڑی میں زیر تعمیر سڑک سے گزر رہی تھیں جس کے ساتھ نالہ بھی تھالیکن وہ نظر نہ آسکا اور ان کی گاڑی اس نالے میں جاگری تھی۔

اس افسوسناک حادثے میں شہلا رضا کی 13سالہ بیٹی اور 11سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے۔ شہلا رضا دو بچوں کی والدہ تھیں اور اس المناک سانحے نے انہیں اولاد سے محروم کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More