بچپن ایک ایسی چیز ہے جس میں انسان ہر چیز کی فکر سے آزاد ہوتا ہے مگر اس وقت اسے یہی خیال ستاتا ہے کہ وہ کب بڑا ہوگا اور آزادی سے گھومے گا لیکن بڑے ہو کر احساس فوراََ ہو جاتا ہے کہ اصل جنت نما زندگی تو وہی تھی۔
بہرحال آج جو ہم آپکو تصویر دیکھانے جا رہے ہیں اسے آپ پہچاننے میں ناکام ہو جائیں گے۔
اکثر مشہور شخصیات اپنے سہانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے۔ تصویر پر پہلی نظر پڑتے ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تو جیسے کوئی عام سی بچی کی تصویر ہے مگر یہ حقیقت نہیں یہ کوئی عام بچی نہیں بلکہ ملک کی مشہور اداکار ہ نمرہ خان ہیں۔ جو کہ اس تصویر میں بلا کی خوبصورت و معصوم لگ رہی ہیں۔
اس وائرل تصویر کو دیکھ کر صاف معلوم ہوتا ہے کہ انہیں شروع سے ہی اچھے لباس زیب تن کرنے کا شوق ہے کیونکہ ہمیشہ کی طرح یہ یہاں بھی لال، سبز اور نیلے رنگ کے بہترین کنٹراس والے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
مزید یہ کہ آج یہ ڈراموں میں جذباتی کردار زیادہ لیتی ہیں پر ہیں یہ بہت معصوم اور ہمیشہ ہنسنے والی جس کا واضح ثبوت ان کی یہ تصویر ہے۔
,p>
آخر میں آپکو بتاتے چلیں کہ ان کی زندگی کے آج تک بہترین ڈرامے یہ ہیں مجھے خدا پر یقین ہے، میں جینا چاہتی ہوں، خوب سیرت، مہربان، اڑان وغیرہ وغیرہ۔