پنجاب جسے نواز شریف کا گڑھ مانا جاتا تھا آج وہاں ہی مسلم لیگ ن بری طرح ہار گئی ہے۔ اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف فاتح ہے۔
اسی فتح پر تحریک انصاف کے لیڈران نے خوشی میں ایک تصویر کھینچی جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ شیریں مزاری، اسد عمر، عمر ایوب سمیت پارٹی کے دیگر لیڈر بہت خوش ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس تصویر میں جیتنے کا نشان بھی بنایا ہوا ہے۔ دوسری طرف اس ہار پر اب ملک کے مشہور اینکر اقرار الحسن کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف اخلاقی طور پر وزیراعظم رہنے کا اختیار کھو چکے ہیں۔
اور پنجاب ہاتھ سے گیا، کے پی میں آپ کی حکومت نہیں، سندھ میں آپ حکمران نہیں، بلوچستان بھی آپ کا نہیں تو وفاق میں آپکے وزیراعظم رہنے کی کوئی وجہ نہیں رہتی۔
شہباز شریف صاحب آپکو عام انتخاب کا اعلان کر کے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ اب تک کی صورتحال کے مطابق تحریک انصاف نے 17 اور مسلم لیگ ن نے 2 سیٹیں پنجاب کے ضمنی انتخاب میں جیتیں ہیں۔