قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا ۔۔ نجی پینٹ کمپنی نے قبرستان کی دیواروں پر نامناسب جملے لکھ دیئے، دیکھئے

ہماری ویب  |  Jul 17, 2022

کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قبرستان کی دیواروں پر نجی پینٹ کمپنی کی جانب سے نامناسب تشہیر لکھی گئی ہے جس کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

قبرستان جو لوگوں کی آخری آرام گاہ ہوتی ہے وہاں کی دیواروں پر پینٹ کمپنی کی جانب سے نامناسب جملے لکھے گئے جس کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر ہوئی ہے۔

طارق روڈ میں قبرستان کی دیوار پر نجی پینٹ کمپنی نے اشتہاری مہم کے تناظر میں اپنا نعرہ یہی تو رنگ ہے زندگی کا لکھ ڈالا۔

کچھ اسی طرح کے الفاظ رواں برس مارچ کے مہینے میں شہر کراچی میں واقع المحسن سرد خانے کی دیوار پر بھی لکھے دکھائی دیئے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پینٹ بنانے والی کمپنی کی جانب سے شہر کی دیواروں کو رنگ و روغن کرکے صاف ستھرا کرنے کی حمایت تو کی، لیکن قبرستان اور مردہ خانوں پر اس طرح کے سلوگن لکھنا غلط قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More