آج خواب پورا ہوا ہے اور میری ماں نے ۔۔ شاہ نواز دھانی کی اپنے پہلے میچ سے قبل والدہ سے کیا بات ہوئی؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 22, 2021

آخر کار پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 کے بہترین باؤلر شاہ نواز دھانی کو قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل ہی گیا جس میں ان سمیت ان کے اہلخانہ کافی خوش ہیں۔

اس موقع پر باؤلر شاہ نواز دھانی نے آج کے میچ سے قبل اپنی والدہ سے ویڈیو پربات کی جس کے بعد وہ جذباتی ہوگئیں۔

فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے بات کی ہے، وہ بہت خوش تھیں اور انہوں نے کامیابی کے لیے بہت دعائیں دی ہیں۔

والدہ سے بات چیت کرنے کے بعد دھانی نے کہا کہ آج ان کا پہلا میچ ہے اور وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جذبات کسی سے شئیر نہیں کر سکتا۔

شاہ نواز دھانی نے ویڈیو میں کہا کہ ہر کھلاڑی انتظار کرتا ہے کہ وہ انٹرنیشنل میچ کھیلے۔

فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے اہلخانہ کے سامنے ڈیبیو کرتا، بنگلا دیش میں ہونے کی وجہ سے گھر والوں کے سامنے ڈیبیو ممکن نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More