ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیم پاکستان بنگلا دیش میں موجود ہے جہاں پاکستانی ٹیم ع ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایک ایسی ہی خبر آپ تک پہنچائیں گے جس میں بنگلا دیشی فینز پاکستانی ٹیم سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت حیران رہ گئے جب بنگلا دیشی فینز پاکستانی ٹیم کے ہوٹل سے باہر نکلنے تک روڈ پر کھڑے رہے۔ جیسے ہی ٹیم کی بسیں ہوٹل سے باہر نکلیں تو فینز نے شور مچا کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی توجہ حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت خوش ہو گئے جب بنگلا دیشی فینز نے پاکستانی پرچم ہاتھ میں تھاما ہوا تھا اور پاکستانی ٹیم کے لیے کھڑے تھے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بس میں سے ہی فینز کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے جبکہ تصاویر بھی کھینچ رہے تھے۔