پاکستانی شخصیات کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ وہ کس چیز کو پسند کرتے ہیں اور کس طرح زندگی بتاتے ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نے جانا ہے غیر ملکی بھابھیاں کس طرح زندگی گزار رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کرے گا جو ہو سکتا ہے آپ نے پہلے نہیں سنی ہو۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی ایک ایسا موقع تھا جب پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا تھا، یہ شادی سیاسی طور پر بھی کافی اہمیت اختیار کر گئی تھی۔
شادی سے پہلے:
کپل شرما کے شو میں ثانیہ مرزا مدعو تھیں، اسی دوران ثانیہ سے کپل چٹ پٹے سوالات بھی کر رہے تھے جس کا ثانیہ بخوبی جواب دے رہی تھیں۔ انہی میں سے ایک سوال تھا کہ پہلی ملاقات شعیب سے کیسے ہوئی اور شادی کے وقت کیا جانتی تھیں؟
ثانیہ 2004 میں شعیب سے ملی تھیں مگر اس وقت دونوں اس حد تک ایک دوسرے سے واقف نہیں تھے۔ اور جب دوسری بار ملے تو ایک لمحے کو پہچان ہی نہیں پا رہے تھے۔
ثانیہ مرزا کے ہئیر اسٹائل:
ثانیہ مرزا کو عام طور پر پونی ٹیل، ہالف پونی ٹیل، گلاسی کرل ہئیر کافی پسند ہے اور وہ اسی ہئیر اسٹائل کو اپناتی ہیں۔
ثانیہ کی بہترین دوست:
ثانیہ مرزا کی ویسے تو کئی دوست ہیں لیکن فرح خان اور ان کی دوستی کافی گہری ہے۔ ثانیہ جب کبھی ممبئی آتی ہیں تو فرح کے گھر ہی رہتی ہیں، انہی گھر میں رہائش اختیار کرتی ہیں۔ جبکہ ثانیہ مرزا کی سالگرہ بھی فرح اپنے گھر میں سیلیبریٹ کرتی ہیں۔
فرح کو اگرچہ ٹینس پسند نہیں ہے مگر ثانیہ فرح کو اسی بات پر پسند کرتی ہیں۔ کپل شرما کے شو میں بھی فرح اور ثانیہ نے مل کر کپل شرما کی بولتی بند کر دی تھی۔
مجھے شعیب پر ترس آتا ہے:
ثانیہ کہتی ہیں کہ مجھے چونکہ کرکٹ میچز کی وجہ سے کافی مصروف ہوتے ہیں تو وہ کئی کئی پفتوں تک نہیں مل پاتے ہیں۔ وہ جب گھر آتے ہیں تو ازہان کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ اب ایسے میں میں انہیں نہیں کہتی کہ ازہان کا ڈایپر تبدیل کردیں۔ تو اسی لیے ڈایپر میں خود ہی تبدیل کر دیتی ہوں۔
ثانیہ کی والدہ:
ثانیہ مرزا کی والدہ بھی ثانیہ کی طرح خوبصورت ہیں جبکہ انہوں نے اپنے آپ کو اس حد تک فٹ رکھا ہوا ہے کہ وہ ثانیہ کی بہن لگتی ہیں۔
ثانیہ اور ان کی والدہ کا جنم دن ایک ہی دن کو آتا ہے یعنی 15 نومبر کو۔
سسرال ثانیہ کا:
ثانیہ کا سسرال یعنی شعیب کا گھرانہ ایک پنجابی گھرانہ ہے۔ لیکن چونکہ ثانیہ پنجابی نہیں ہیں۔ اسی لیے شروعات میں ثانیہ کو مشکلات ہوئی تھیں، مگر وہ اب پنجابی زبان کو سمجھ جاتی ہیں، جبکہ ثانیہ کو پنجابی زبان شروعات میں سمجھ نہیں آتی تھی تو ان کی ساس انہیں مدد کیا کرتی تھی اور اب وہ پنجابی زبان سمجھ جاتی ہیں۔
ثانیہ کہتی ہیں کہ مجھے ایک چیز کو سنھبالنے میں کافی وقت لگا تھا اور وہ تھا لفظ بھابھی کیونکہ وہاں سب مجھے بھابھی کہتے ہیں۔ چونکہ میں ٹینس کے یونیفارم میں ہوتی ہوں تو اس وقت جب مجھے بھابھی کہا جاتا ہے تو مجھے عجیب لگتا ہے۔ میں تھوڑی بھابھی ٹائپ لگتی نہیں ہوں اسی لیے عجیب لگتا ہے۔