گزشتہ روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کے حوالے سے، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا کہ حسن علی نے تیز ترین گیند کرانے کے بعد شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن علی نے 219 کلو میڑ فی گھنٹے کی رفتار سے گیند کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ جس میں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں، شعیب اختر کی 161.3 کلو میٹر فی گھنٹے رفتار سے گیند کروانے کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ ٹی وی اسکرین پر گیند کی اسپیڈ بتانے میں خرابی پیدا ہونے کے سبب ایسا ہوا۔ جبکہ اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
صارف نے لکھا کہ حسن علی نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، 219 کی اسپیڈ سے گیند کرکے، مگر یہ بال اسپیڈ ریڈار کو کیا ہوگیا ہے؟
بہت زیادہ تیز ترین گیند کی ہے، پہلے اوور میں