اور نہ کھلاؤ کیک، حسن علی نے بدلہ لے لیا ۔۔ کرکٹر حسن علی کو کیک نہ کھلانے کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 11, 2021

آج پاکستان کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے سفر کا اختتام ہوا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔وہیں حسن علی کو آج کے میچ کا مجرم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے آسٹریلین وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کا اہم کیچ چھوڑا اور اور اس طرح آسٹریلیا نے فائنل یں جگہ بنا لی۔

کرکٹرحسن علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر ان دنوں وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے ٹیم میمبرز کے ہمراہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہوتے ہیں۔

ویڈیو میان دیکھا جا سکتا ہے کہ سالگرہ منانے کے دوران حارث رؤف حسن علی کو کیک کھلاتے ہیں لیکن وہ نہیں کھاتے لیکن جب وہ دوسری بار کیک کھلانے جاتے ہیں تو حسن علی کھانے کے لیے قریب آتے ہی ہیں تو وہیں شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف کے منہ پر کیک مل دیتے ہیں اور یوں اس طرح حسن علی تکتے ہی رہ جاتے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوتا ہے کہ حسن علی نے آج کے میچ کا بدلہ لے لیا ، اور نہ کھلاؤ کیک۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ آج کے سیمی فائنل مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ حسن علی پر کافی برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے معروف کرکٹر حسن علی اس سے قبل کئی بڑے میچز میں پاکستان کے لیے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ پیش کر چکے ہیں۔

واضح رہے بروز اتوار 14 نومبر کو آسٹریلیا اور مقابلہ نیوزی لینڈ کے مابین فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More