پاکستان میں رقم بھجوانا اتنہائی آسان۔۔۔ جانیے 5 وہ طریقے جن کے ذریعے آپ اپنی رقوم پاکستان بھجوا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 12, 2021

ایک اندازے کے مطابق ہزاروں پاکستانی ہر سال روزگار کے حصول کیلئے پاکستان سے باہر چلے جاتے ہیں۔ تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ، پاکستان میں موجود خاندان والوں کو ہر ماہ رقم کی ترسیل کا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ اپنی رقوم کو پاکستان میں باآسانی بھیج سکتے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ

وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اسکیم کا اجرا کیا گیا ہے۔ جس سے تارکین وطن پاکستان میں اپنی رقوم کو پاکستان کے کسی بھی علاقے میں بھیج سکتے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ جس سے وہ اپنی رقوم کو باآسانی پاکستان میں بھیج سکتے ہیں۔

ویسٹرن یونین

رقم کی منتقلی کیلئے استعمال ہونے والے بین الاقوامی ادارے ویسٹرن یونین کی پاکستان کے بیشتر شہروں میں سہولیات موجود ہیں۔ جبکہ اس سہولتات سے اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

رجسٹرڈ ایکسچینج کمپنیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھی سمندر پار پاکستانی اپنی رقوم پاکستان میں بھجوا سکتے ہیں۔ تاہم پیسے بھیجنے سے قبل صارفین، کمپنی کی اسٹیٹ بینک سے رجسٹریشن کے حوالے سے اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں۔

راست اکاؤنٹ

حکومت پاکستان کی جانب سے راست اکاؤنٹ متعارف کروایا گیا ہے۔ جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی رقوم باآسانی پاکستان میں ترسیل کرسکتے ہیں۔ جبکہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرح یہ سروس بھی کامیاب ثابت ہوگی۔

منی آرڈرز

اکیسویں صدی میں تقریباً ہر چیز ڈیجیٹل کی طرف منتقل ہورہی ہے۔ اسی طرح پاکستان پوسٹ کے ذریعے الیکٹرانک منی آرڈر سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ جہاں پاکستان میں پیسوں کی منتقلی معمولی چارجرز کے ساتھ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کی یہ سروس پاکستان بھر میں 83 جی پی اوز میں دستیاب ہے۔

البتہ اگر آپ چاہیں تو موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے بھی رقوم پاکستان میں منتقل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More