40 روپے میں بہت سا کھانا مل جاتا ہے ۔۔ یہاں دن بھر مزدوروں کو کون سے ذائقہ دار کھانے کھلائے جاتے ہیں اور یہ لزیز کھانا کس جگہ ملتا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 08, 2021

غریب کا اس دنیا میں اللہ ہی ہے جو اس کے دن گزار رہا ہے۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایبٹ آباد کا چاچا غریب لوگوں کو کتنے روپوں میں پیٹ کی آگ بھجانے کیلئے کھانا فراہم کرتا ہے ۔ جی ہاں پورے ایبٹ آباد میں تو کیا پورے پاکستان میں یہ اپنی طرز کا واحد ہوٹل ہے جو غریبوں کو پیٹ بھر نے کیلئے کھانا صرف 40 روپے میں فراہم کرتا ہے ۔

اس چاچا چھولے چاول نامی ہوٹل پر دن بھر غریب لوگوں کا رش لگا رہتا ہے جو صرف 40 روپے دے کر روٹی چنے یا پھر چنے چاول کھا کر اپنے کاموں کو اور گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔ ہوٹل کے مالک چاچا کا کہنا ہے کہ جب غریب لوگ اپنا پیٹ بھرنے کے بعد مجھے دعائیں دیتے ہیں تو اللہ پاک مجھے زیادہ زیادہ سے دیتا ہے اور یہی میرے لیے کافی ہے یہی نہیں۔ مزید یہ کہ جب تک جان ہے تب تک لوگوں کی بھوک اللہ پاک کے حکم سے ختم کرتا رہاہوں گا۔

میرا یہ ہوٹل سن 1982 سے چل رہا ہے اور تقریباََ آج مجھے 38 سال ہو گئے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے۔ اور اگر اب ہم یہاں آنے والوں کی بات کریں تو ایک پختون بابا کا کہنا ہے کہ اتنا سستا ہوٹل مجھے پورے ایبٹ آباد میں نہیں ملا ا، میرا نام نواب خان اور میں کوہستان سے یہاں مزدوری کیلئے آیا ہوں لیکن میری بھوک یہی پوری کر رہے ہیں۔

چاچا ہوٹل کے مالک چاچا نے یہ بھی شکوہ کر دیا کہ حکومت ہماری امداد نہیں کرتی اگر امداد کرے تو میں لوگوں کی اس سے بھی بہترین خدمت کر سکتا ہوں۔

اس کے علاوہ ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ مسائل بہت ہیں وسائل اتنے نہیں جس کی وجہ سے میں پچھلے 5 سالوں سے یہاں سے کھانا کھاتا ہوں، کھنا سستا ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ یہاں کا کھان ابہت معیاری اور زائقہ دار ہوتا ہے اور ایک بابا نے کہا کہ میں پچھلے 28 سالوں سے یہاں سے کھانا کھا رہا ہوں جس پر میں انکا بہت ہی مشکور ہوں۔

یہاں یہ بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ گھر کیلئے بھی لوگوں کو کھانا پارسل کر کے دیا جاتا ہے اور وہ بھی 40 روپے میں ہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More