قیدیوں کی موجیں ۔۔ اب جیلوں میں فلمیں اور ڈرامے دیکھ کر اپنی سزا پوری کریں گے مگر کیسے؟ جانیے حیران کن معلومات

ہماری ویب  |  Oct 07, 2021

قیدیو ں کی موجیں ہو گئی ہیں اب جیلوں میں فلمیں، ڈرامے ارو گانے سنے اور دیکھے جا سکیں گے ، پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو احکامات جا ری کیے ہیں کہ تمام جیلوں میں انٹینا ہٹا کر کیبل ٹی وی کا انتظام کیا جائے کیونکہ اسے سے پہلے انٹینا کے زریعے صرف سرکاری ٹی وی چینل ہی دیکھا جا سکتا تھا ۔ مزید یہ کہ یہ سب دیکھنے کیلئے ٹی وی کی بجائے ایل ۔سی۔ڈیز نصب کی جائیں گی۔

اور جیلوں میں تمام قیدیوں کو گھر سے گدے ، تکیے اور کمبل لانے کی بھی اجازت ہوگی البتہ اس سے پہلے ان آرام دہ چیزوں کی قیدیوں کو اجازت نہیں تھی۔اب تو قیدیوں کو فائیو اسٹار جیسا ماحول فراہم کرنے کی مکمل تیاریاں شروع ہیں کیونکہ سردیوں کے موسم انہیں گیزر کے زریعے گرم پانی کی سہولت دی جائے گی اور یہ گرم پانی ایسے گیزر سے فراہم کیا جائے گا جو کہ بجلی اور گیس پر نہ چلتا ہو بلکہ لکڑی اور کوئلوں پر چلتا ہو۔

یہ تمام اقدامات اس جامع پلان کاحصہ ہیں جس میں قیدیوں اور جیلوں کی زیادہ سے زیادہ اصلاحات ہونا شامل ہے۔ انہی اصلاحات کے مطابق آنے والے وقت میں جیلوں میں خالی اسپتال، ڈسپنسریز میں ڈاکٹرز اور دیگرعملہ بھرتی کی جائے گا ۔جیلوں کے نظام کو اچھے سے چلانے کیلئے 5 ہزار سے زائد نئے وارڈنز بھرتی ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ تمام اقدامات پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More