ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والے تارکین وطن کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہیں۔ جبکہ اکثر و بیشتر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم آپ اپنے مسائل کے فوری حل کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے، سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر یا پھر پاکستان سفارت خانے سے ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے رابطے کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ چند دن قبل سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر پاکستانی سفیر بلال اکبر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا تھا۔ جس میں انہوں نے ایک نمبر دیا گیا تھا تاکہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر، بلال اکبر سے رابطہ کیا جاسکے اور اپنے مسائل کے حوالے سے مدد حاصل کی جاسکے۔
تاہم ٹوئٹر پر پاکستانی سفیر اور سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے آپ سفارت خانے کی جانب سے لیے گئے اقدامات اور معلومات سے آگاہ رہ سکیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستانی سفیر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجودہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سفیر نمازِ جمعہ کے بعد سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں موجود پاکستانیوں سے ملاقات کررہے ہیں اور ان کے مسائل کو سن رہے ہیں۔