سعودی حکومت نے کتنے پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا؟ جانیے اسکالر شپ کو کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے

ہماری ویب  |  Sep 29, 2021

پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دنیا کے کئی ممالک میں پڑھنے جاتے ہیں۔ جن میں یورپی ممالک، امریکا، آسٹریلیا اور ترکی جیسے ترقی یافتہ ممالک نمایاں ہیں۔ تاہم سعودی عرب کی حکومت نے 600 پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلان کردہ اسکالر شپ، 600 پاکستانی طلبہ کو دی جائے گی۔ جو سعودی عرب میں مختلف تعلیمی مضامین میں ڈگری حاصل کرسکیں گے۔ جن میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے۔

سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ جبکہ اس اسکالر شپ کے ذریعے 75 فیصد پاکستانی طلبہ اور 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

اسکالر شپ کیلئے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط:

اسکالر شپ کیلئے مرد اور عورت دونوں درخواستیں دے سکتے ہیں۔ جبکہ ڈگری پروگرام کیلئے درخواست دینے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ ماسٹر کیلئے 30 سال اور پی ایچ ڈی کیلئے 35 سال سے کم عمر ہونی چاہیے۔

پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مفت رہائش اور شادی شدہ طلبہ کو فرنشنگ الاونس بھی فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ سعودی عرب آمد اور واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹ اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اہل خانہ کیلئے مفت طبی علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو 850 سعودی ریال ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔

تاہم اسکالر شپ میں قانون، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور ایڈمنسٹریشن کے مضامین شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More