آج کل صرف گھر، دوکانیں، گاڑیاں، کپڑے ہی نہیں بلکہ بھائی بہن بھی کرائے پر ملنے لگیں ہیں، ویسے تو کرائے کے ماں باپ بھی دستیاب ہو جاتے ہیں مگر اب کراچی کے ایک 36 سالہ شخص نے بھائی بھی کرائے پر فراہم کرنے کا آن لائن بزنس کھول لیا جس کی وجہ سے بھائی کی کمی بآسانی مکمل ہو رہی ہے۔
36
سالہ کشور باقر نے ایک انوکھا بزنس شروع کرلیا ہے جس کا نام '' رینٹ آا برو'' رکھا گیا ہے جس کے معنی ہیں بھائی کرائے پر حاصل کریں۔
کشور نجی ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ:
''
میں ہسٹری یعنی تاریخ میں ماسٹرز کر رہا ہوں، مجھے پڑھائی کے دوران ریسرچ کرتے وقت اندازہ ہوا کہ ہمارے ہاں کروڑوں کی تعداد میں لوگ اکیلے پن کا شکار ہیں، اور لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر نسفیاتی ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔ دورانِ ریسرچ میں اس مقام پر پہنچا کہ ہمارے ہاں اکیلا پن یا کسی کی جانب سے قبول نہ کیا جانے والا، یا اکیلا کاندھا رکھنے والا شخص رہنے قابل نہیں ہے، لہٰذا اسی دوران میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ میں ایسے لوگوں کی مدد کروں اور ان کو ایک سہارا پہنچانے کی غرض سے وقتی طور پر ایک بھائی میسر کردوں۔
''
ہماری ٹیم میں 4 سے 5 لوگ کام کرر ہے ہیں اس میں خواتین بھی ہیں، لیکن ہم ان کو لوگوں کے سامنے نہیں لاتے جس کا مقصد صرف اور
صرف یہ ہے کہ ہمارے ہاں لوگ اسے غلط معنیٰ میں لے جاتے ہیں۔
میں نے جب یہ کام کرنے کا سوچا تو پہلے یہ بھی ریسرچ کی کہ ایسا کام پہلے کسی نے کیا بھی ہے یا نہیں تو سب سے پہلے جاپانی کمپنی کا نام سامنے آیا جس رینٹ آا سسٹر ہے جہاں بہنیں بھی کرائے پر ملتی ہیں، لیکن یہ نام اور ایسے بہنوں کے بارے میں بات کرنا بُرا سمجھا جاتا ہے البتہ میں نے پھر اسی نام سے متاثر ہو کر یہ نام رینٹ آا برو رکھا۔
بھائی بہن اور بھائی بھائی کا دوستانہ رشتہ سب کو بہت پسند ہوتا ہے جہاں آپس میں پیار محبت اور دوستی ہوتی ہے، وہیں نٹ کھٹ شرارتیں بھی۔ ہمارے ہاں ایک انسٹاگرام پیج بنا ہوا ہے جس میں ہمارے ٹیم ممبر لوگوں سے چند سوالات پوچھتے ہیں اور پھر ان کو ان کے مزاج کے
مطابق دوسرا فرد بات چیت کرنے اور ملنے کے لئے فراہم کرتے ہیں
تاکہ وہ اپنے ذہن کا بوجھ اور اکیل پن لوگوں کو بتا سکیں، ان سے رہنمائی لے سکیں۔
مرد حضرات زیادہ تر آپس میں مل کر میٹنگ کرتے ہیں، جبکہ خواتین آن لائن سیشنز کرتی ہیں جوکہ 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک کا ہوتا ہت اور میٹنگ کا وقت 2 گھنٹے کا ہوتا ہے، اس کی قیمت 2 ہز ار جبکہ آن لائن 500 روپے مقرر ہیں۔ جن میں پرائیویسی کا بے حد خیال رکھا جاتا ہے۔