پنجاب میں زمینوں کے جعلی کاغذات اور قبضے۔۔۔ جانیے بیرون ملک پاکستانی، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے کیسے مدد حاصل کریں؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2021

عمران خان کی حکومت آنے کے بعد سے یہ تصور کیا جارہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تحریک انصاف کی حکومت مختلف اقدامات اٹھائے گی، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں کمی آسکے گی۔ تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانی پی ٹی آئی کے اٹھائے گئے اقدامات کو ان دعوؤں کے مقابلے میں انتہائی کم قرار دیتے ہیں۔ جبکہ اوورسیز کمیشن کے ضلعی عہدار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے 99 فیصد شکایات زمین پر قبضے سے متعلق ہوتی ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ کیوں ہوتا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کی جائیدادوں پر قبضے کی بڑی وجہ قریبی رشتے داروں کے ساتھ قبضہ مافیا کے لوگوں کا شامل ہونا ہے۔ جبکہ محکمہ مال کی مدد سے زمینوں کے جعلی کاغذات تیار کیے جاتے ہیں اور زمین کو عام لوگوں کو فروخت کردی جاتی ہے۔

دوسری جانب نقلی دستاویزات تیار کر کے جائیداد کو فروخت کردیا جاتا ہے۔ جس کے بعد قانونی معاملات کو حل کرنے کیلئے کورٹ کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ جن میں سیکڑوں پاکستانی ایسے بھی ہیں جو بیوہ خواتین ہیں وہ نہ کسی سے لڑ سکتی ہیں نہ ہی قبضہ کرنے والوں کے سامنے کھڑی ہو سکتی ہیں۔

پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کیا ہے؟

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے نواز شریف کی حکومت میں شامل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب اوورسیز کمیشن کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا فوری اضلاع کرنا تھا۔

کمیشن کیسے کام کرتا ہے

پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان سے ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک جاتے ہیں۔ جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے صوبے پنجاب کی سطح پر مسائل کو حل کرنے کیلئے شکایاتی کمیشن پنجاب حکومت کی زیر نگرانی 36 اضلاع میں ہر ضلع اور ڈسٹرکٹ میں اوورسیز کمیٹی بنائی گئی ہیں۔

اگر بیرون ملک مقیم پاکستانی کی پنجاب میں موجود جائیداد پر قبضہ کیا جاتا ہے تو وہ فوراً اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے شکایات درج کروا سکتا ہے۔ تاہم ویب سایٹ پر اپنی زمین یا جائیداد کی ملکیت کے دستاویزات جمع کروانے ہونگے۔

جبکہ شکایت موصول ہوتے ہی کمیشن اپنی کاروائی شروع کردے گا، جس میں محکمہ مال سے زمین کی اصل ملکیت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ کمیشن ہر ماہ میں دو مرتبہ ہونے والے اجلاس میں شکایات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محکمۂ مال سے ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گا اور اگر کورٹ آرڈر یا کوئی اور قانونی رکاوٹ نہ ہو تو پولیس کی مدد سے فوری جگہ خالی کروائی جایے گی ۔

کمیشن کی کارکردگی کی حالیہ رپورٹ

کمیشن کی کارکردگی پر بنائی گئی رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2021 جون تک پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو 23 ہزار 800 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 14 ہزار 755 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ جبکہ 9 ہزار سے زائد شکایات ابھی بھی حل نہ ہوسکی جس کی بنیادی وجہ معاملے کا عدالت میں ہونا یا پھر شکایات زیر زیرِ التوا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More