اتنا پڑھنے کے بعد بھی نوکری نہیں ملی ۔۔ چپڑاسی کی نوکری حاصل کرنے والی یہ لڑکی کتنی زیادہ پڑھی لکھی ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2021

پڑھے لکھے لوگ واقعی اس ملک میں زلیل و خوار ہی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ جب گزشتہ دنوں میں ہائی کورٹ میں ایک چپڑاسی کی نوکری آئی جس کے لیے ڈیڑھ لاکھ افرادنے اپلائی کیا، اپلائی کرنے والوں میں ایم فل کرنے والی ایک لڑکی بھی تھی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 40 فیصد پڑھی لکھی خواتین بے روزگار ہیں اور بے روزگارافرادسے متعلق کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک میں بیروزگارافرادکی تعداد ساڑھے6 فیصدہے،ملک میں بے روزگار افرادکی تعداد 16 فیصد ہے، ملک میں 24 فیصد پڑھے لکھے افراد بے روزگار ہیں، ملک میں 40 فیصد پڑھی لکھی خواتین بے روزگار ہیں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کااجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں بڑی تعداد میں پڑھی لکھی خواتین کے بیروزگارہونے کا انکشاف ہوا۔

واضح رہے کہ ایکسپریس کے مطابق بعض لوگ نوکری نہ ملنے کے باعث ایم فل وغیرہ میں داخلہ لے لیتے ہیں، ان افرادکے پاس کوئی اورآپشن نہیں ہوتا اس لیے وہ مزید پڑھتے رہتے ہیں، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے ملک میں بے روزگار افرادکے حوالے سے حکام سے تفصیلات مانگ لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More