سمندری طوفان گُلاب سے کراچی میں بارش کا امکان ۔۔ جانیئے اس طوفان نے کہاں تباہی مچادی؟

ہماری ویب  |  Sep 27, 2021

سمندری طوفان گُلاب بھارتی ریاست اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 ماہی گیر ہلاک ہوچکے ہیں۔ گلاب بھارتی ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا ہے ساتھ ہی بھارتی انتظامیہ نے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو قریبی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا ہے۔

بھارت میں آنے والے طوفان گلاب کی وجہ سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس وقت بھی ایئر پورٹ ، لانڈھی، ملیر میں بارش ہو رہی ہے۔ خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے کیونکہ مون سون میں بحیرۂ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے لیکن آج دوپہر تک خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر جائے گا جس کی وجہ سے سائیکلون بننے کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ: '' کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں (تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور دیگر علاقوں ) میں کل سے 2 اکتوبر تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے جو کہ بھارتی طوفان کے اثرات کی وجہ سے ہے۔

خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ طوفان بھارتی ریاست اڑیسہ میں قیامت خیز تباہی مچا سکتا ہے، اندازہ لگانا قبل از وقت ہے کیونکہ سائیکلون کی سی صورتحال پیش آرہی ہے۔

اس طوفان کا نام گلاب پاکستان کی جانب سے رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے بھی کسی طوفان کا نام رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More