اوور سیز پاکیستانیز فاؤنڈیشن کیا ہے؟ جانیے بیرون ملک مقیم پاکستانی اس فاؤنڈیشن سے کس طرح مستفید ہو سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2021

کیا آپ نے پہلے کبھی اوور سیز پاکیستانیز فاؤنڈیشن کا نام سنا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اوور سیز پاکیستانیز فاؤنڈیشن کیا ہے اور کس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مفید اور مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

اوورسیز پاکیستانیز فاؤنڈیشن کیوں بنائی گئی

اوورسیزپاکیستانیز فاؤنڈیشن کا قیام 1979 میں رکھا گیا تھا۔ جس کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرنا اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت دینا تھا۔ دراصل یہ فاؤنڈیشن وزارت برائے بیرون پاکستانی و ترقی انسانی‎ کے تحت کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس فاؤنڈیشن کے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر امیر شیخ ہیں۔

اوور سیز پاکیستانیز فاؤنڈیشن کی ممبر شپ

او پی ایف کا ممبر بنے کیلئے آپ کو پاکستانی دو ہزار روپے ممبر شپ فیس ادا کرنی ہوگی۔ جبکہ ایک بار فیس ادا کرنے کے بعد آپ تحیات او پی ایف کے ممبر بن سکتے ہیں۔ تاہم شرائط پر اترنا لازمی ہوگا۔

شرائط کیا ہیں؟

او پی ایف کے ممبر بنے کیلئے چند شرائط یہ ہیں؛

وہ شخص جو بیرون ملک غیر معینہ مدت کیلئے قیام کرے۔

وہ شخص جن کے پاس بیرون ملک کاروبار کرنے/ روزگا حاصل کرنے کا ویزا موجود ہو۔

وہ طلباء جن کی عمر 18 سال سے زائد ہو۔

وہ شخص جن کے پاس پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کی شہریت ہو۔

اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون سے افراد او پی ایف کے ممبر بنے کے اہل نہیں؛

وہ شخص جس کے پاس کسی دوسرے ملک کا درست ویزا ہو لیکن اس نے بیرون ملک سفر نہ کیا ہو۔

وہ شخص جس کے پاس کسی قسم کا وزٹ ویزا ہو۔

وہ شخص جو حج و عمرہ یا پھر بیرون ملک علاج کیلئے جائے۔

وہ شخص جو کہ غیر قانونی تارکین وطن ہو (جب تک کہ میزبان ممالک کے قانون کے تحت قانونی حیثیت نہیں ملتی)

او پی ایف فاؤنڈیشن سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں

شکایتی سیل

ایک اندازے کے مطابق 90 لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔ جبکہ ہر ملک کے مطابق مسائل کی نوعیت مختلف ہوتی ہیں۔ او پی ایف کے شکایتی سیل کے زریعے آپ اپنی مشکلات کا حل فوری تلاش کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی درج ہونے والی شکایت کو وزیراعظم آفس، وزارت بیرون ملک پاکستانی، بیرون ملک پاک مشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی شکایتی سیل تک رسائی دی جاتی ہے۔

تاہم شکایت کو پاکستان پوسٹ، ای میل، فیکس یا پھر آن لائن شکایتی سیل کے زریعے میں درج کیا جاسکتا ہے۔

ائیر پورٹ پر سہولت

پاکستان کے تمام بین اقوامی ائیرپورٹ پر ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔ جس کا مقصد تارکین وطن کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے۔

گھر لینے کی سہولت

اگر آپ او پی ایف کے ممبر ہیں تو آپ با آسانی پاکستان کے مختلف شہروں میں گھر خرید سکتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں نئی گھروں کی اسکیم کا اجراء کیا جاتا ہے۔ تاہم جن شہروں میں گھر خریدے جا سکتے ہیں ان میں، اسلام آباد، لاہور، گجرات، پشاور، دادو ، لاڑکانہ اور میرپورخاص شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اوورسیز پاکیستانیز فاؤنڈیشن کے ذریعے آپ ایمبولینس سروس، ایف ای آر سی یعنی پاکستان میں غیر ملکی کرنسی کی ترسیل، تعلیم کے شعبے میں مدد اور او پی ایف کے ذریعے مالی مدد بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More