شریف خاندان شروع ہی سے پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں سے رہا ہے ان کی شان و شوکت، ان کی رہائش، ان کے محل، ان کی فیکٹریاں ان کے کاروبار اور اب ان کے جعلی اکاؤنٹ کیسز کی دنیا بھر میں دھوم رہی ہے۔ جاتی امراء ان کی رہائش گاہ دیکھ کر تو ہر کوئی یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اتنی دولت انہوں نے کب کمائی؟
بہرحال آج ان کی دولت کا تذکرہ کم اور ان کی استعمال کی جانے والی قیمتی گھڑی پر تبصرہ کیا جارہا ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ جو گھڑی شہباز شریف اپنے ہاتھ میں پہن کر رکھتے ہیں اس کی اصلی قیمت کتنی ہے؟
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گھڑی ڈیڑھ کروڑ کی ہے یا دس کروڑ روپے کی؟ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اپنی پری کانفرنس میں جہاں شہباز شریف اور شریف خاندان کے حوالے سے بہت کچھ کہا وہیں ان کی گھڑی پر بھی سوال اٹھا بیٹھے کہ یہ کتنی مہنگی ہے۔
جس کے جواب میں
شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا کہ:
'' شہباز شریف کو یہ گھڑی ان کے والد نے دی تھی۔
جس کو 70 کی دہائی میں جرمنی سے خریدا گیا تھا، اُس وقت اس گھڑی کی قیمت 2 ہزار روپے تھی۔ شہباز شریف نے 50 سال سے یہ گھڑی پہن رہے ہیں کیونکہ یہ ان کے والد کی نشانی ہے۔''
انہوں نے مذید کہا کہ:
'' شبلی فراز کا گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔
پڑھے لکھے فرد کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی کی ذات کشی کرنے پر اس قدر قابض آجائے کہ کچھ بھی کہہ چلے۔
''