دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے تو ہر کوئی واقفیت رکھتا ہے اور وہاں بہت سے افراد جانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔
مشہور کوہ پیماء محمد علی سدپار جنہوں نے کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کا عزم و ارادہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے پہاڑ کی آغوش میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
آج ہم آپ کو کے ٹو کی چوٹی کا خوبصورت منظر دکھائیں گے جو آپ نے اتنے قریب سے نہیں دیکھا ہوگا۔
اسلام آباد سے اسکردو جانے والی فلائٹ میں ایک شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس میں اس نے موبائل کیمرے کی مدد سے نانگا پربت کی بلند و بالا چوٹی کا منظر کیمرے میں قید کرلیا۔
ویڈیو شئیر ہونے کے بعد اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔