کراچی والوں کے لئے وزیرِاعظم کی جانب سے ایک بڑا اقدام کیا جا رہا ہے جس پر کراچی والوں میں امید کی کرن جاگ اٹھی ہے کہ اب کراچی کے بھی مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔
شہرقائد کے لوگوں کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ہیں گرین لائن بسوں کو لانے والا فین شن نامی جہاز شیڈول کے ایک روز تاخیر کے بعد اب کراچی پورٹ پر 40 بسوں کو لے کر پہنچ گیا ہے۔
جس کا افتتاح ساڑھے تین بجے اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی طرح کیا جائے گا۔ چونکہ یہ منصوبہ 2016 سے چل رہا ہے اور اب جا کر گرین لائن بسیں کراچی میں پہنچی ہیں تو گورنر سندھ کی جانب سے
گرین لائن منصوبے کی بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
''
پہلے فیز میں گرین لائن سرجانی سے نمائش تک عوامی سفر کے لئے چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے علیحدہ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں چلائی جائیں گی۔
اپنے ٹوئٹ میں گورنر نے کہا کہ:
''
میں اس موقع پر بہت خوش ہوں، ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔