یہ حجاب پہن کر جہاز اڑاتی ہیں ۔۔ پاکستان کی وہ 5 حجاب کرنے والی خواتین جو پوری دنیا میں اپنے کارناموں کی وجہ سے مشہور ہوئیں

ہماری ویب  |  Sep 18, 2021

دنیا بھر میں حجاب کرنے والی عورتوں کو وہ مقام کئی مرتبہ نہیں مل پاتا جس کی وہ حقدار ہیں اور کئی مرتبہ تو یہ بھی کہ دیا جاتا ہے کہ حجاب کرنے والی عورتیں نارمل ہی نہیں ہوتیں بلکہ حقیقت یہ نہیں ہے آج ہم آپکو ان 5 پاکستانی خواتیں سے ملوائیں گے جو حجاب کرتیں ہیں اور پوری دنیا میں انہیں ان کے کارناموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔

خاتون کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری:

کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری وہ دنیا بھر میں وہ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جو حجاب پہن کر جہاز اڑاتی ہیں ۔ان کے اس کارنامے کی وجہ سے انکا نام "گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ" میں بھی درج ہو گیا ہے ۔یہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے علاقے لاہور میں پیدا ہوئیں۔ صرف یہی نہیں یہ ایک سوشل ورکر اور ایک نیک انسان بھی ہیں جبکہ یہ اس وقت خواتین کے کچھ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی چلا رہی ہیں تاکہ خواتین کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنایا جائے۔

فیصل آباد میڈیکل کالج میں 18 گولڈ میڈل حاصل کرنے والی لڑکی:

ابھی حال ہی میں ڈاکٹر روئنا اسلم جو کہ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں زیر تعلیم تھیں انہوں نے میں 18 گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ اس کارنامے سے پوری دنیا حیران ہے کہ ایک غریب ملک کی لڑکی نے یہ سب کیسے کر لیا ۔یہ گولڈمیڈل انہیں بہترین طالبعلم ہونے کی وجہ سے، پوری میڈیکل کی پڑھائی میں تمام طالبعلموں سے زیادہ نمبر لینے کی وجہ سے اور ہر سال کلاس میں ٹاپ کرنے کی وجہ سے دیے گئے۔

یہ گولڈ میڈل انہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پہنائے۔

مہر بخاری:

مہر بخاری ایک مشہور صحافی ہیں اور یہ بھی حجاب کرتی ہیں صرف نجی زندگی میں ہی حجاب نہیں کرتیں بلکہ اپن اہرو روز کا سیاسی ٹاک شو بھی حجاب پہن کر ہی کرتیں یہی وجہ ہے کہ وہ آج پوری دنیا میں جانی جاتیں ہیں۔ مہر بخاری اب تک ڈان،دنیا نیوز جیسے بڑے چینلز پر کام کر چکی ہیں لیکن اب یہ ہم نیوز نامی ایک چینل کے ساتھ وابستہ ہیں۔

عاصمہ شیرازی:

پاکستانی صحافت کا ایک بہترین نام جسے پوری دنیا عاصمہ شیرازی کے نام سے جانتی ہے، پاکستان میں سب سے پہلے انہوں ہی نے سیاست پر ٹاک شو کا آغاز کیا تھا۔ یہ بھی حجاب پہن کر اپنا پروگرام کرتیں ہیں اور نجی زندگی میں بھی حجاب کرنا ضروری سمجھتی ہیں۔انکی اسی محنت کی وجہ سے سے انہیں سن 2014 میں "دی پیٹر میکلر ایوارڈ فار کریجیس اینڈ ایتھیکل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں اچھی ، بہترین اور جرات مندانہ صحافت کیلئے دیا گیا تھا۔

یہ آج ٹی وی پر اب ایک ٹاک شو ہی کرتیں ہیں اس سے پہلے کئی ٹی وی چینل میں کام بھی کر چکی ہیں اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاسل کی ہے۔

نصرت سحر عباسی:

پاکستان کی ایک مشہور سیاست دان جن کا ناما نصرت سحر عباسی ہے اور یہ سندھ کی رہنے والی ہیں،اب وہ بھی کافی عرصے سے حجاب پہنتی ہیں ، انکا کہنا تھا کہ اللہ پاک جب ہدایت دے دے کسی کو تو اللہ پاک نے مجھے اب ہدایت دے دی ہے تو میں ہمیشہ ہی حجاب کروں گی۔ساتھ ہی ساتھ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے حجاب نہ کرن ااور ایک دم سے حجاب کرن اسب کو مشکل لگتا ہے لیکن ہے نہیں مشکل یہ کیونکہ اللہ پاک ہدایت دینے والا ہے۔

واضح رہے کہ یہ وہ ہمارے ملک کی تمام خواتین ہیں جو حجاب کرنے کو اچھا سمجھتیں ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک نے ا نہیں خوب عزت عطا کی۔ان سب خواتین کے بارے میں بتانے کا مقصد یہ ہے کہ خواتین حجاب پہننے والی عورتیں وہ سب کچھ کر سکتیں ہیں جو عام لرکیاں کرتیں بلکہ ان سے کئی گن ااچھا کام کرتی ہیں۔اور یہ بھی نارمل لڑکیاں ہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More