پاکستان کے وزیرِاعظم تبدیلی سرکار کا نعرہ لگانے والے عمران خان جو آج دنیا کی نظر میں ایک مضبوط اور طاقتور وزیرِاعظم ہیں یہ ہمیشہ مختلف سیاستدانوں سے احتساب اور ان کی جائیدادوں کا حساب کتاب کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آپ نے اکثر سُنا ہوگا کہ عمران خان نواز شریف کے بچوں سے متعلق کہتے ہیں کہ انہوں نے تو کبھی اپنے ملک میں رہنا پسند ہی نہیں کیا پڑھا لکھا جو کچھ کیا سب کچھ باہر کیا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کے دو بیٹے ہیں اور یہ دونوں ہی باہر لندن میں اپنی والدہ جمائمہ اسمتھ کے ساتھ رہتے ہیں۔

ان کے بیٹوں کا نام قاسم اور سلیمان ہیں۔ سلیمان بڑا بیٹا جبکہ قاسم چھوٹا ہے۔ سلیمان نے سیاست میں ماسٹرز کر رکھا ہے البتہ قاسم نے 6 ماہ قبل ہی برسٹول یونیورسٹی سے اسلامک سٹڈیز میں گریجوئیشن کی ہے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو خوب وائرل ہوئیں۔
سلیمان اپنے ماموں زیک گولڈسمتھ کے ساتھ سیاست میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور کچھ وقت قبل برطانیہ کے الیکٹورل ووٹنگ سسٹم کیمپین میں بھرپور حصہ لیا جس کو عالمی سطح پر خوب سراہا گیا۔
قاسم نے اسلامک سٹڈیز میں گریجوئیشن کیا جس کی وجہ ان کی والدہ کے گھر والوں کا یہودی خاندان البتہ والد کا مسلمان خاندان سے تعلق رکھنا ہے کیونکہ دونوں بالکل الگ روایات ہیں۔
[img21]
قاسم آج کل لندن میں مختلف ٹیکنالوجی اور مذہبی کانفرنسز اور کورسز میں مصروف ہیں۔ دونوں بچے اپنے والد کے ساتھ بھی ملتے جلتے رہتے ہیں۔