بیرون ملک تو چلے گئے مگر رہائش نہیں۔۔ جانیے اوورسیز پاکستانی کس طرح "روشن اپنا گھر" اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 17, 2021

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے "روشن اپنا گھر" سکیم کا اجراء کیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی، اب پاکستان میں کسی بھی شہر میں اپنا گھر، آسانی کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے "روشن اپنا گھر" سکیم متعارف کی گئی ہے، جس کے تحت بیرون ملک پاکستانی، ملک سے باہر رہتے ہوئے بھی پاکستان میں اپنی جائیداد بنا سکتے ہیں۔ آج ہم ہماری ویب کے قارئین کو ہم بتائیں گے کہ روشن اپنا گھر اسکیم کیا ہے، اور کس طرح اوورسیز پاکستانی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

روشن اپنا گھر سکیم کیا ہے؟:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق روشن اپنا گھر اسکیم ایک نئی لائف سٹائل بینکنگ پراڈکٹ ہے، جس سے سمندر پار پاکستانی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی، وہ جو پاکستان کی شہریت رکھتے ہوں، وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان میں اپنی زمین یا گھر خرید سکتے ہیں یا پھر اس کیلئے فنانسنگ یعنی قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ جو کہ 3 سے 25 سال تک کی آسان قسطوں پر حاصل جاسکتا ہے۔ تاہم روشن اپنا گھر سکیم کے تحت سودی اور اسلامی دونوں قسم کے بینکوں سے فنانسنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو کسی بھی بینک کی برانچ میں جانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

جبکہ پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق اس اسکیم کے تحت بینکوں سے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں یا کسی اور جگہ جائیداد خریدنے یا پھر اس کیلئے فنانسنگ حاصل کی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس اسکیم کے ذریعے ٹیکس کے نظام کو آسان بنایا گیا ہے۔ جبکہ جائیداد کی فروخت کی صورت میں سرمایہ کاری کی رقم کو کسی بھی مزید اجازت کے بغیر بیرون ملک منتقل کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More