روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟ اور اس اکاؤنٹ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کیا فوائد مل سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 16, 2021

حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آن لائن بینکنگ اور اکاؤنٹ کھلوانے کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے، اسے 'روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ' کا نام دیا گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل بینکنگ اکاؤنٹ کے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے ذریعے بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانی، بینک کی کسی شاخ، سفارت خانے یا پھر قونصل خانے جائے بغیر اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ جبکہ آن لائن ذرائع سے رقوم کی ترسیل بھی ممکن ہوسکے گی۔

اس کے علاوہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی رقوم کی ترسیل، پاکستان میں سرمایہ کاری یا پھر بلوں کی ادائیگی جیسی سہولیات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل بینکنگ کے بارے میں چند اہم باتیں:

بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کے کسی بھی ملک میں رہائش پذیر ہوں، گھر بیٹھے اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق 12 منظور شدہ بینکوں میں سے کسی ایک بینک کے ذریعے اس سروس کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جبکہ دستاویزات کو جمع کروانے کیلئے آن لائن سہولت کو معترف کروایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینک اکاؤنٹ بغیر بائیو میٹرک تصدیق کے فعال کردیے جائیں گے۔

اکاؤنٹ کھولنے کا آسان طریقہ:

آپ اگر روشن پاکستان اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اسٹیٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا پڑے گا جہاں آپ کو 'اکاونٹ اوپننگ فارم' کا آپشن نظر آئے گا۔

وہاں جا کر آپ کو سب سے پہلے 12 بینکوں میں سے کسی ایک بینک کو منتخب کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آن لائن فارم کو بھرنے، دستاویزات اور تصاویر کو اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو 48 گھنٹے کے اندر فعال کردیا جائے گا۔ جبکہ بینک کی جانب سے اکاؤنٹ کی تصدیق کے بعد بنا کسی روک ٹوک کے اکاؤنٹ کو استعمال کیا جاسکے گا۔ تاہم بینک اکاؤنٹ پاکستانی یا پھر غیر ملکی کرنسی میں بھی کھولے جاسکتے ہیں۔

ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کیلئے چند شرائط:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے شرائط کچھ یوں ہیں؛

وہ شخص جس کے پاس پاکستانی پاسپورٹ POC، NIC یا پھر NICOP کے ساتھ وہ غیر مقیم پاکستانی ہو۔

وہ شخص جو کہ ملازمت، اپنا کاروبار، بے روزگار، گھریلو خواتین، گھریلو ملازمین، طلباء، بچے اور پنشنر ہوں۔

جبکہ کمپنیاں یا ادارے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل نہیں ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More