دبئی جانے والی پرواز کو اچانک کیوں روک دیا گیا؟ دبئی جانے سے پہلے اب کون سا ٹیسٹ لازمی ہوگیا ہے؟ جانیں

ہماری ویب  |  Aug 07, 2021

پاکستان سے دبئی جانے والی پرواز کو دبئی روانگی سے صرف چند گھنٹوں پہلے روک دیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دبئی حکام نے عالمی وبا کے پیشِ نظر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے جس کے مطابق ہر مسافر کو دبئی روانگی سے چار گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا اور رپورٹ منفی ہونے کی صورت میں ہی پرواز کی اجازت دی جائے گی۔

پاکستان سول ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے کسی بھی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت تاحال موجود نہیں ہے۔ جمعہ کو پاکستان سول ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک. پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں لکھا ہے کہ دبئی حکام نے یہ پابندی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے عائد کی ہے۔ اور سی اے اے پاکستان کے وزارت خارجہ سے مسافروں کو درپیش نئے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مسلسل. رابطے میں ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More