میں تمہارے بغیر زندگی کیسے گزار سکتی ہوں؟ نور مقدم کی بہن سارہ کا رلا دینے والا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 05, 2021

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی بہن نے سوشل میڈیا پراپنی نور کیساتھ ایک یادگار تصویر اور رلا دینے والا پیغام شئیر کر دیا ہے ، نور کی بہن سارہ مقدم کا پیغام میں کہنا ہے کہ نورہ! میں آپکو بہت یاد کرتی ہوں ، مجھے نہیں پتا کہ اپ کے بغیر زندگی کیسے گزارنی ہے ، ہم ہر لمحے اپ کی یادوں میں جیتے ہیں۔

اور ہم تو آپکی اس سال سالگرہ کیلئے بہت منصوبے بنا رہے تھے پر آپ اب ہماری زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور اب ہم کسی کی بھی سالگرہ اور عید نہیں منا پائیں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کہا کہ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ہم سب جنت میں ایک مرتبہ پھر ایک خاندان کے طور پر ملیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نور آپ کو انصاف مل کے رہے گا کوینکہ پوری دنیا اپ کیساتھ ہے ۔اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد سارہمقدم سے اظہار تعزیت کر رہی ہے اور انکو اپنی حمایت کا بھی یقین دلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ نور مقدم کو 20 جولائی کو انتہائی بے رحمی سے انکے ظاہر جعفر نامی ایک دوست نے قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More