ہمیں ایکسپو سینٹر آنا پڑتا ہے کیونکہ ۔۔ ویکسین لگوانے والے شہریوں نے ایکسپو سینٹر میں رش لگنے کی کیا اہم وجہ بتا دی؟

ہماری ویب  |  Aug 02, 2021

ویکسین سینٹر سینٹر کہاں ہیں ہمیں نہیں معلوم، کراچی کی عوام نے ایکسپو سینٹر آنے کی سب سے بڑی وجہ بتا دی، تفصیلات کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ علاقائی سطح پر ضلعی انتظامیہ نے ویکسینیشن سینٹر کہا بنائے ہیں معلوم نہیں؟ اور ایک طرف تو 24 گھنٹے صحت کے مراکز میں ویکسین کی سہولت موجود نہیں ہوتی تو دوسری طرف قریبی اسپتالوں میں محدود تعداد میں ویکسین فرام کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکلتے اور رات ہوتے ہی ایکسپو سینٹر آجاتے ہیں ویکسین لگوانے،مزید یہ کہ اب شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ایکسپو سینٹر کی طرز کے مزید ویکسینیشن سینٹر بنائے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے ویکسینیشن کے اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روزسندھ میں ایک لاکھ 93ہزار سےزائد ویکسین لگائی گئیں۔ جولائی کو کراچی میں 71ہزار379افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی اور اسی روز کراچی میں 13ہزار 742افراد نے دوسری ڈوزلگوائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More