جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ۔۔ اسپتال منتقل کر دیا گیا

ہماری ویب  |  Jul 29, 2021

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت اچانک شدید بگڑ گئی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس کا شکار ہیں، ڈاکٹرز اب تک انکا 2 مرتبہ معائنہ بھی کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جو ڈیشل کمیشن کا اجلاس آٹینڈ کیا تھا۔

اجلاس کے بعد سے ہی انہیں بولتے وقت سینے میں شدید دکھن محسوس ہو رہی تھی جس پر انہیں گزشتہ رات اسکین کے لیے اسپتال بھی لے جایا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس کے باعث گھر پر قرنطینہ ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ انکی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی بھی طبیعت گزشتہ روز بگڑ گئی تھے اور انکا بھی اسپتال میں معائنہ کیا گیا مزید یہ کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو 2 مرتبہ ڈرپ کے زریعے دوا دوا بھی دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More