اندرون سندھ میں ایک نوجوان نے بکری سے شادی کر لی، یہ واقعہ اندرون سندھ کے شہر ڈگری میں پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان ہندو ہے اور بھیل برادری سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے ہندو مذہب کے مطابق بکری کے ساتھ 7 پھیرے بھی لیے۔
پولیس حکام کہا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈگری شہر کے نواحی گاؤں مندرانوالا کا ہے اس کے علاوہ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کروانے والے بھگت کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دولہے کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو جنگلی کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے، ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک مکمل شادی کی تقریب ہے جس میں تمام دوست احباب شامل ہیں۔