سی ویو پر پھنسا بحری جہاز کیوں نہیں نکالا جا سکا ۔۔ یہ جہاز اب کس حال میں موجود ہے؟ جانیے بڑی وجہ

ہماری ویب  |  Jul 22, 2021

کراچی کے ساحل پر پاناما کا کنٹینر سے لدا بحری جہاز اب تک نہ نکالا جا سکا، یہ جہاز گزشتہ صبح ساحل پر پھنس گیا تھا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے جہاز مزیداب ریت میں دھنستا جا رہا ہے۔ بحری جہاز عملے کی تبدیلی کے لیے ہماری سمندری حدود میں داخل ہوا تھا اور بحری جہاز لنگر ٹوٹنے کی وجہ کم پانی میں آگیا ہے اور ایسی صورتحال میں " مے ڈے کال" دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بظاہر بندرگاہ کا آپریشنز ڈیپارٹمنٹ جہاز کو فوری مدد دینے میں ناکام رہا، بندرگاہ انتظامیہ نے پہلے فوری جہاز نکالنے کا بیان جاری کیا لیکن آپریشن شروع نہ کیا جا سکا۔

کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کے پاس کم گہرے پانی سے جہاز نکالنے کی صلاحیت ہی نہیں لہٰذا جہاز طویل عرصے پھنسے رہنے یا غیر ملکی سیلویج کمپنی سے بھاری معاوضے کے تحت نکالے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اگر یہ جہاز تسمان اسپرٹ جہاز کی طرح تیل کا جہاز ہوتا تو خطرناک صورتحال پیدا ہو جانا تھی۔ جب کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بھی جہاز کو ہلانے جلانے سے صاف انکار کردیا۔ اور یہ ایک کارگو جہاز ہے جس میں لاکھوں روپے کا سامان بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More