مشہور و معروف صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے،بھانجے عارف نظامی بابرکے مطابق سینئر سحافی گزشتہ 2 ہفتوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں
سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے۔
مزید یہ کہ عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹو ڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے
وقت اخبار گروپ کے بانی و مالک حمید نظامی کے مالک تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبر
جمیل عطا کرے۔
اس کے علاوہ صدر پاکستان نے بھی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صحافت کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔