وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تیل نکل آیا ہے، یہ تیل اسلام آباد کے علاقے کے ایچ 13 میں بورنگ کے دوران نکلا۔ کھدائی کے دوران نکلنے والے تیل کو عوام نے ڈرموں میں بھرنا شروع کر دیا ہے۔
جبکہ کئی شہری تو غیر قانونی کنویں کھود کر اب تیل فروخت کرنے لگے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا ، انتظامیہ نے اطلاع ملنے پر جگہ کو سیل کر دیا اور تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کو بھیج دیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس واقعہ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے،اور اب اوگرا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔