سابق صدر ممنون حسین(مرحوم) پاکستان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کراچی کے سر گرم رہنماء تھے اور وہ ملک پاکستان کے بارہویں صدر تھے۔ انہوں نے اپنی نجی زندگی بہت ہی پر سکیون گزاری اور سیاسی زندگی بھی انہوں نے بہترین گزاری یوں تو وہ مسلم لیگ ن کے کسی بھی جلسے، ریلی یا الیکشن مہم میں نظر نہیں آتے تھے مگر انہوں نے جب بھی سیاست پر بات کی تو دیانت داری، ایمانداری کا دامن نہ چھوڑا۔
بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے کے بعد کراچی کے علاقے جامعہ کلاتھ، بندر روڈ پر کپڑے کی تجارت کرنے لگے اور یہیں انکا گھر بھی ہوا کرتا تھا لیکن بعد میں وہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس چلےگئے۔ ممنون حسین ایک عام آدمی کی طرح زندگی گزارتے تھے، اس لیے جب ان سے سوال ہوا کہ صدر پاکستان نہ رہنے کے بعد اب زندگی میں کو ئی تبدیلی آئی ہے تو انہوں نے بہت خوب کہا میں پہلے ایک عام آدمی ہوں اور بعد میں صدر پاکستان منتخب ہوا۔
مرحوم ممنون حسین سیاسی طور پر بھی بہت آگاہ تھے کیونکہ نواز شریف کو حکومت کے دوران کوئی بھی مسئلہ پیش آتا وتو وہ انکے پاس مشورہ لینے آتے اور اگر کسی بات میں خود سے میں نواز شریف کو مشورہ دیتے تو وہ انکی بات کبھی رد نہ کرتے اور جو انہوں نے کہا وہ ضرور مانتے۔ایک موقع پر ممنون حسین نے کہا کہ میں صرف خاموش نہیں رہتا بلکہ خاموشی سے اپنا کام کرتا ہوں میں تعلیم اور صحت پر بہت کام کیے۔
ممنون حسین نے اپنے دورحکومت میں پوتی کی شادی گورنر ہاؤس لاہور میں کی جس پر گورنر ہاؤس کو سجانے کیلئے 10 سے 15 لاکھ روپے کا خرچہ سے اسے وی وی آئی پی مہمانوں کیلئے سجایا گیا۔
اس کے علاوہ آپکو یاد ہو یا نہ ہو مرحوم اپنے دور حکومت کے دوران صدر دہی بھلوں والے کے نام سے بھی مشہور ہوئے تھے ۔ یہ نام کیوں پڑا اس کی وجہ یہ ہے کہ جب 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا تھ تو یہ جیل میں نواز شریف کیلئے خصوصاََ کھانے کیساتھ دہی بھلے بھجوایا کرتے تھے ۔ اور انکے خاندان میں بچوں سمیت کسی کی بھی سالگرہ منانے کا رواج نہیں کیونکہ انکا گھرانا نہایت سادہ اور اسلامی تعلیمات پر چلنے والا ہے۔
سابق صدر ممنون حسین کا انتقال 14 جولائی 2021 کو کینسر کے باعث ہوا۔
ممنون حسین سن 1940 میں بھارتی شہر اگرہ میں پیدا ہوائے اور تقسیم ہند کے بعد انکے اہلخانہ کراچی کے شہر میں آبسے انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی اور پھر اسکے بعد سن 1965 میں ایم بے اے کی ڈگری کراچی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن سے حاصل کی۔ انہیں سن 1999 میں گورنر سندھ لگایا گیا اور یوں انہوں نے سیاسی میدان میں اپنا پہلا قدم رکھا ۔ممنون حسین پیشے کے لحاظ سے ایک تاجر ہیں اور کراچی میں ایک ٹسٹای ئل کمپنی کے مالک ہیں۔ انکے 3 بیٹے ہیں جو کہ شادی شدہ ہیں اور سیسات سے انکا کوئی تعلق نہیں جبکہ ایک بیوہ بیوی ہے۔