مشہور و معروف عالم دین طارق جمیل نے اپنے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی اور اس سے زخمی بچے سے ملنے کیلئے اسپتال پہنچ گئے، پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں اسپتلا میں داخل ایک بچے نے طارق جمیل سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
لہذاآج طارق جمیل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسی بچے کیساتھ کچھ تصاویر شئیر کی گئیں ہیں جن میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ طارق جمیل بہت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے اس بچے سے مل رہے ہیں اور ملاقات کے دوران انہوں نے بچے کا ہا تھ بھی تھاما ہو ا ہے اس کے علاوہ شئیر کی گئی تصویر پر یہ کیپشن درج تھا کہ"مولانا صاحب نے گزشتہ روز اس بچے سے ملنے کیلئے خاص طور پر اسلام آباد کی طرف سفر کیا جس نے سوشل میڈیا پر مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کی تھا"۔
پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طارق جمیل نے بچے کا پتا معلوم کرنے کی درخواست کی لیکن بچے کا پتا چلنے میں 4 دن لگ گئے اور پھر معلوم ہوا کہ بچہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل ہے اور چند دنوں بعد اس کا آپریشن بھی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے اپنے عقیدت مندوں سے بچے کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔