میری بیوی کا قد مجھ سے بڑا ہے لوگ ہمیں دیکھ کر مزاق اڑاتے ہیں اور پھر ۔۔ جانیں چھوٹے قد کے ان جوڑوں کی دل دکھا دینے والی کہانیاں جو آپ کو بھی رلا دیں گی

ہماری ویب  |  Jul 10, 2021

ویسے تو دنیا میں کئی ایسی چیزیں ہیں جہیں دیکھ کر ہو سکتا ہے آپ کو حیرت ہو مگر آج جس بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ کچھ مختلف ہے۔ ایسے چند جوڑوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو کہ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے سماجی طور پر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

صنوبر اور ابراہیم: کراچی کی صنوبر اور ابراہیم بھی ایسا ہی ایک جوڑا ہے جسے چھوٹے قد کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 30 سالہ ابراہیم کا قد 38 انچز ہے جبکہ 28 سالہ صنوبر کا قد تین فٹ ہے۔ اپنی شادی کا واقعہ سناتے ہوئے صںوبر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ میری شادی بھی ہوگی۔ کیونکہ میرے قد پر لوگ میرا مزاق اڑاتے تھے، مجھے اجیب نظروں سے دیکھتے تھے۔ مگر ایک دن ہم مال میں تھے، اس وقت ابرہیم کی بہن نے مجھے اپنے بھائی سے شادی کرنے کو کہا۔ اس طرح ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جبکہ ابراہیم ایک کمپنی میں پیون ہے۔ ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میاں بیوی بہت خوش ہیں، ہم اپنا ہر کام کود کرتے ہیں جبکہ لوگوں کی تکتی نظروں سے الجھن ہوتی ہے مگر اب عادت ہوگئی ہے۔ صنوبر اور ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ یمارے بچے ہماری طرح ہیں اور وہ ایک مکمل انسان ہیں۔ عدیل اور انعم : عدیل اور انعم بھی ایک ایسا ہی جوڑا ہے جن کا قد چھوٹا ہے۔ عدیل کراچی کے ایک اسپتال میں ڈیٹا اینٹری آپریٹر کا کام کرتا تھ، مگر کچھ گھر سے دور ہونے کی وجہ سے اور تنخوا بھی کم ہونے کی وجہ سے عدیل کو وہ نوکری چھوڑنا پڑی۔ عدیل کا کہنا ہے کہ چھوٹے قد کی وجہ سے لوگ میرا مزاق اڑاتے ہیں، لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں جو کہ دل پر لگتی ہیں۔ مجھے بس ایک نوکری دلوا دیں تاکہ میں ایک گھر کا بندو بست کر لوں۔ واضح رہے عدیل کی تعلیم گریجویشن ہے جبکہ وہ ڈٰیٹا اینٹری کے کام سے واقفیت رکھتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More