کمرہ عدالت میں مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کو کیا سزا دے دی گئی؟

ہماری ویب  |  Jul 06, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی اور دوران سماعت کورٹ روم میں مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ، مذکورہ شخص کو محترم عدالت نے 5 ہزار جرمانہ ایدھی سینٹر میں جمع کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کورٹ انتظامیہ کو مقررہ رقم کی رسید دیکھا کر اپنا موبائل فون واپس لے جائیں۔

اس کے علاوہ جب مریم نواز عدالت پہنچیں تو اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور کمرہ عدالت کے باہر رینجرز حکام کو تعینات کیا گیا تھا اور واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عمر فاروق نے کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More